Tuesday November 25, 2025

پوری دنیا پر مشکل وقت! رمضان کا انتظار مت کریں، آج ہی اپنی زکوٰۃ نکالیں، اسلامی نظریاتی کونسل نے مخیر حضرات سے اپیل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاہے کہ کورونا کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، موجودہ صورتحال میں دیہاڑی دار طبقہ سخت مشکل میں ہے،وقت ہے کہ مخیرحضرات آگے بڑھ کر نادار افراد کی مدد کریں،رمضان کا انتظار کئے بغیر زکوةٰ کی ادائیگی کی جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کاکہنا ہے کہ احکامات پر عمل کیاجائے تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا،بہتر ہے مقامی سطح پر فنڈز جمع کرکے نادار افراد تک نقد رقم پہنچائی جائے،انہوں نے کہا کہ کوشش کریں اجتماعات نہ ہوں،مسجدوں کو قرنطینہ سینٹر میں بھی تبدیل کیاجاسکتا ہے،مسجدکی کمیٹیاں، رضاکار کمیٹیوں میں تبدیل ہونی چاہیئں۔