لاہور(ویب ڈیسک) کرونا وائرس پر ٹمٹنے کیلئے خصوصی دعاؤں والی پوسٹ طنز کرنے پر علی محمد خان کا سلیم صافی کو جواب۔۔ سلیم صافی کوبغض عمران کا شکار قرار دیدیا سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں صافی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹارگٹ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو ٹارگٹ کرتے ہوئے سلیم صافی نے لکھا کہ یااللہ عمران خان کو توفیق دے کہ جس طرح انہوں نے پاکستانی معیشت تباہ وبرباد کی اسی طرح کرونا وائرس کو بھی تباہ کردیں۔ عمران خان کرونا وائرس کو اسی طرح قید کریں جیسے صحافیوں (میر شکیل الرحمان) کو قید کیا۔
وہ کرونا کو اسی طرح بے عزت کریں جیسے انہوں نے پاکستانی سیاست کو بے عزت کیا۔اس پر علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صافی صاحب ! بغضِ عمران میں نہیں حبِ عوام میں دُعائیں مانگیں علی محمد خان نے مزید کہا کہ سلام کے بعدعرض ہے بھائی جان تھوڑا ایک دوسرے کی تنقید سے اُٹھ کہ اتفاق و اتحاد کی بات نہ کر لیں ؟ آج پوری قوم کوایک ہونے کی ضرورت ہے۔۔ یہ وقت ایک دوسرے کی پگڑیاں اُچھالنے کا نہیں قوم کی اور ریاست کی پگڑی سنبھالنے کاہے واضح رہے کہ سلیم صافی تحریک انصاف اور عمران خان کےناقدین میں شمار ہوتے ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد سلیم صافی مسلسل تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور ان پر نااہلی کا الزام لگارہے ہیں۔









