Sunday January 19, 2025

پاکستان نے ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم کروانے کیلئے باقاعدہ کوششوں کا آغاز کر دیا

اسلام آباد : پاکستان نے انسانی ہمدردی کے پیش نظر ایران پر عائدپابندیوں کے خاتمے کیلئے اپنی کاوشوں کا آغاز کر دیا اور کہا ہے کہ ایران میں کرونا وبا مزید شدت اختیار کرتی ہے تو پورے خطے کیلئے شدید خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے،ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ، ہمارا ہمسائیہ ہونے کے ناطے ہمیں صورتحال کا پورا ادراک ہے ،مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شٴْاہ محمود قریشی کا ایران پر پابندی پابندیوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس وقت کرونا وبا کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور اموات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ معاشی پابندیوں کے باعث ایران کو اس وبا پر قابو پانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے،ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو بذریعہ خط درخواست کی کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ میری ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تو انہوں نے بھی یہی درخواست کی کہ انسانی ہمدردی کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھایا جائیاس وقت ایران کو ادویات، وینٹیلیٹرز اور دیگر علاج معالجے سے متعلقہ سامان کی اشد ضرورت ہے لیکن معاشی پابندیاں ان اشیاء کے حصول میں آڑے آ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اس صورت حال پر بے حد تشویش ہے اگر ایران میں کرونا وبا مزید شدت اختیار کرتی ہے تو یہ پورے خطے کیلئے شدید خطرات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے پیش نظر، ایران پر عائدپابندیوں کے خاتمے کیلئے اپنی کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پی فائیو سفرا ء سے گذارش کی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ پیغام اپنے اپنے دارالخلافہ تک پہنچائیں تاکہ انسانیت کے ناطے ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹایا جائے اور انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہمارا ہمسایہ ہونے کے ناطے ہمیں ان کی صورتحال کا پورا ادراک ہے اس لیے ہم اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی تجارت پاکستان کے راستے ہوتی ہے جب افغانستان کی طرف سے درخواست موصول ہوئی تو پاکستان نے افغانستان کی آسانی کیلئے ٹرکس کوگزرنے کی اجازت دی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ممالک سے رابطوں کا آغاز کیا ہے ،ہمیں مل جل کر، ایک دوسرے سے تعاون کے ذریعے اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے

FOLLOW US