Sunday January 19, 2025

فواد چوہدری کو کرونا؟ اچانک آئسو لیشن کیلئے ہسپتال منتقل۔ پوری پی ٹی آئی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خود کو تین دن کے لئے آئسو لیشن میں رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے واپسی پر میں 3 دن کیلئے آئسولیشن میں رہوں گا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اٹلی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات پر تیزی سے اضافے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس دکھ پر اپنے جذبات بیان کر سکوں۔نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہافواد چودھری نے کہا ہے کہ پلی بارگین کرلیں اور مریم نواز کل کے بجائے آج باہر چلی جائیں، ہماری جماعت آج اقتدار میں ہے تو اس میں میڈیا کا بڑا کردار ہے ،ساری دنیا کو معلوم ہے نواز شریف اور زرداری کے اوپر کوئی کیس جھوٹا نہیں،

ہم تو بس کہتے ہیں پیسے دے دیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران ایک امریکی سفارت کار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔محکمہ صحت کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق دوحا کی پروازکیو آر632 سے پاکستان آنے والے امریکی سفارت کار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں جس کے بعد امریکی سفارت خانے کے عملے نے مشتبہ افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے اپنے ساتھ امریکی سفارت خانے لے جانا مناسب سمجھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو امریکی سفارت خانے میں موجود قرنطینہ میں رکھا جائے گا جہاں اس کا علاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ ابھی تک پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 519 ہو گئی ہے جبکہ 3 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے 10 کا تعلق اسلام آباد سے بتایاجا رہا ہے۔ پاکستان کی عوام میں ہر طرف کورونا وائرس کی وجہ سے خوف پایا جا رہا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔حکومت کی جانب سے لوگوں کو بغیر کسی ضروری کام کے گھروں سے باہر نکلنے سے بھی منع کیاگیا ہے اور ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اپنانے کا بھی کہا گیا ہے۔

FOLLOW US