Sunday January 19, 2025

کرونا وائرس خدشات، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد : چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر کو خط لکھ کر ایف اے ٹی ایف کے صدر سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے پہلے پاکستان کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کی پھیلاو سے پاکستان کی معیشت کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے نتیجے میں کرونا وائرس کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے، کرونا وائرس کی خدشات کو مدنظر رکھکر ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام فوری طور پر خارج کیاجائے۔

سینیٹررحمان ملک نے کہاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی کرونا وائرسی کو وبائی مرض قرار دے چکی ہے، عالمی برادری اس مہلک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم معاشی پابندیاں اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں میں یقینا رکاوٹ بنیں گی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا وائرس کے نتیجے میں صنعتیں بند و پاکستان کے بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں روک گئیں ۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان جلد ہی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیطرف جا سکتا ہے، ایف اے ٹی ایف فوری طور پر اپنا گرے لسٹ معطل کرکے کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرے

FOLLOW US