Sunday January 19, 2025

اِنہیں بھی پتہ چلے اسپتال کی کیا اہمیت ہے۔ وطن واپس پہنچتے ہی شہباز شریف 14 دنوں کے لیے قرنطینہ منتقل، خبر نے (ن) لیگیوں کے ہوش اُڑا دیئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے اپیل ہے، شہبازشریف14 روز قرنطینہ میں رکھا جائے، شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ان کو واپسی کی خصوصی اجازت دی جائے اورمیو ہسپتال کوآرٹین کرایا جائے تا کہ انہیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انہیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہ دیا۔ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں ؟ واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف لندن سے آج رات پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز786کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، آج رات ساڑھے 9بجے لندن سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 5بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ جائیں گے۔

اس سے قبل پارٹی رہنماء رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنماء بھی شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مارچ کا مہینہ بتا رہے کہ کہ شہبازشریف مارچ کے وسط یا آخر میں پاکستان آجائیں گے۔ واضح رہے حکومت نے آج رات 8 بجے سے دو ہفتے کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 4 اپریل تک ملک کی حدود میں کوئی باہر سے پرواز نہیں آئے گی، صرف پی آئی اے کی وہ پروازیں جو پہلے ہی باہر گئی ہوئی ہیں، وہ کل صبح تک واپس آئیں گی، حکومت نے یہ بڑا مشکل فیصلہ لیا ہے۔ کارگو جہاز اور سفارتکاراس پابندی سے مستثنیٰ قرار ہوں گے۔ وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ممالک تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ لوگوں کوصورتحال سے آگاہ کریں۔

FOLLOW US