Friday November 29, 2024

بریکنگ نیوز: بلاول بھٹو عمران خان کو پیارے ہو گئے ، ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان ، (ن) لیگ سٹپٹا کر رہ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ وقت وزیراعظم عمران خان پر تنقید کا نہیں، ہم سب نے ملکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اس وقت حالات عام نہیں، عوام کو تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے اور اس کے لیے وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی لائے۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تنقید، الزامات اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

اللہ جب امتحان لیتا ہے تو اسے برداشت کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں قوائد اور ہدایات پر عمل کرنا ہے۔بلاول نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے، میں جانتا ہوں کہ ہم میں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے، ۔ وفاق اور صوبوں کو تنقید اور پوائنٹ اسکورنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے آئے افراد سے میل جول رکھنے والے افراد میں بھی وائرس پھیلا، ایران سے واپس آنے والے افراد کی فہرست ایف آئی اے سے نکلوائی،ہم نے تفتان قرنطینہ سے آنے والوں کو سب سے الگ تھلگ رکھا۔کرونا وائرس کے باعث سندھ میں کاروبار کی بندش کی وجہ سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں سندھ حکومت آپ کو سنبھالے گی اور راشن دے گی۔بلاول نے کاروباری مالکان سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو نہ نکالاجائے۔ ملازمین اگر نہیں بھی آرہے تو بھی ان کو پوری تنخوا دی جائے۔

FOLLOW US