Wednesday October 23, 2024

بریکنگ نیوز: کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیےنامور بینک نے پاکستان میں ناقابل یقین بینکنگ نظام متعارف کروا دیا

کراچی(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے حالیہ پھیلاو نے معیشتوں کو مفلوج کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے معاشی نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستان میں 257 مثبت کیسز موجود ہیں اور پاکستان میں کام کرنے والے اداروں کی زیادہ تر تعداد agility ماڈل کی جانب مڑ چکی ہے۔ اس مہلک وائرس کے پھیلاو¿ سے
بچنے کے لئے 60 سے زائد کمپنیوں نے منگل کو اپنے ملازمین کے لئے گھر سے کام کرنے کا اعلان کیا۔ان کمپنیوں کی فہرست میں کسی بینک کا ذکر نہیں، تمام بینک کھلے ہیں اور معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

بروز منگل ٹویٹر پر رجحان دیکھنے میں آیا جس میں صارفین کو اپنے گھر سے بینکنگ خدمات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے جے ایس بینک کو سراہا گیا۔ #JSBankcares اور #bankfromhome نے اسے ٹویٹر پر زیادہ مقبول بنا دیا ہے۔تیزی سے ترقی کرنے والے بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام صارفین پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے گھر سے بینکنگ خدمات استعمال کریں جبکہ بینک نے انٹرنیٹ، موبائل اور اے ٹی ایم بینکاری پر تمام چارجز معاف کر دیئے ہیں۔ضرورت کے وقت جب تحفظ اور حفظان صحت کو اولین اہمیت حاصل ہے، جے ایس بینک اس مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اپنے تمام صارفین کو معاشرے میں ایک دوسرے سے دور رہنے اور برانچوں کا دورہ کرنے سے اجتناب کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔جے ایس بینک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی۔ یہ وہ چیز ہے جس سے ہمیں سیکھنا چاہئے کہ اپنے ادارے کو کس طرح ادارہ جاتی نکتہ نظر کی بجائے صارف پر مبنی نکتہ نظر کی جانب آگے بڑھانا چاہئے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔کورونا وائرس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے باعث پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں۔

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے جب کہ رجسٹریشن کیلئے وقت 60 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دیا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کی آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئےکیا گیا ہے، اتھارٹی موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کیلئے3 مختلف طریقے متعارف کروا چکی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موبائل بلاک کیے جانے کا عمل کافی عرصے سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو بلاک کیا جا چکا ہے تاہم رجسٹریشن کے بعد موبائل کو ان لاک کردیا جاتا ہے۔

FOLLOW US