Wednesday January 22, 2025

کشمیر میں 7 ماہ سے لگے کرفیو سے نظریں چھپانے والو دیکھو! اللہ تعالی نے پوری دنیا پر کرفیو لگا دیا۔۔۔ مبشرلقمان نے اُمت مسلمہ کی آنکھیں کھول دیں

لاہور (ویب ڈیسک) کشمیر میں 7 ماہ سے لگے کرفیو سے نظریں چھپانے والو! اللہ تعالی نے پوری دنیا پر کرفیو لگا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی سینیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان نے دنیا والوں کے نام اپنے پیغام میں‌ کہا ہےکہ جو بویا گیا وہ آج کاٹ رہے ہیں ، کشمیر میں 7 ماہ سے کرفیو لگا ہے کسی نے پرواہ تک نہ کی نجی ٹی وی نیوز ٹی وی چینل کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مبشر لقمان نے دنیا والوں کو یاد اور باور کراتے ہوئے ایک بہت بڑی بات کہی ہے کہ جب کشمیری بھارتی فوج کے مظالم میں چیخ چلا رہے تھے اور بھارتی فوج نے کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کا نیا سلسلہ شروع کیا کسی نے کشمیریوں‌ پرہونے والے مظالم کی پرواہ تک نہ کی مبشر لقمان نے کہا کہ آج اس بے رخی اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظلم بھرے کرفیو سے دنیانے نظریں چرائیں تو اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا کو کرفیو بنا دیا ، اب تو احساس ہوا ہی ہوگا کہ کرفیو کتنا برا ہوتا ہے اور گھروں میں محصور ہوجانا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔

FOLLOW US