Monday January 20, 2025

تعلیمی اداروں نے چھٹیوں میں بچوں کی پڑھائی جاری رکھنے کا حل تلاش کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) چین کے شہر وہا ن سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی قدم رکھ لیا ہے جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 28ہو گئی ہے۔افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔انہی خطرات سے بچنے کے لئے گزشتہ روز حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 3 ہفتوں کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔دوسری جانب کچھ تعلیمی اداروں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ طالبعلموں کا وقت ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آن لائن ٹیچنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ اس وقت طالبعلموں کا وقت بہت ضروری ہے، ہمیں حفاظتی اقدمات کرتے ہوئے

چھٹیاں کرنی پڑیں ہیں جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم طالبعلموں کو آن لائن ٹیچنگ کی سہولیات فراہم کریں گے۔چونکہ کرونا وائرس کسی بھی ایسی جگہ سے پھیل سکتا ہے جہاں لوگ گروہ کی شکل میں موجود ہوں گے،اس لئے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے چین میں بھی کچھ تعلیمی اداروں کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد اب پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ تعلمی اداروں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا لیکن اب کچھ نجی تعلیمی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ طالبعلموں کو آ ن لائن ٹیچنگ کی سہولیا ت فراہم کریں گے تا کہ کسی بھی بچے کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔اس سے لوگوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی نٰں ہو گا اور محفوظ طریقے سے تعلیم کا سلسلہ بھی چلتا رہے گا۔

FOLLOW US