Monday January 20, 2025

کوروناوائرس:عالمی ادارہ صحت نے پاکستان بارے اہم اعلان کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے پاس کورونا وائرس کے خلاف دنیا کا بہترین قومی رد عمل موجود ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے پاس دنیا کا بہترین نیشنل ریسپانس پروگرام موجود ہے، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا گونارتھنا ماہیپلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی رد عمل کے طور پر دنیا کا بہترین پروگرام موجود ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر پالیتھا کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان نے فوری اور بروقت اقدامات کیے اور وبا سے نمٹنے کے لیے قومی رسپانس پروگرام ترتیب دیا جو کہ دنیا کا بہترین پروگرام ہے۔ پاکستان کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت سات لیباٹریاں کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان لیبارٹریوں میں اس وقت 15000 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ڈاکٹر پالیتھا گونارتھنا کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت 2000 آئسولیشن بستر بالکل تیار رکھے گئے ہیں جو کہ موجودہ صورت حال میں کافی بڑی تعداد ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپلا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بر وقت اور مناسب اقدامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستانی اقدامات اور سکریننگ کے نظام کا جائزہ بھی لیا اور پاکستان میں ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ کے نظام کی تعریف کی۔

FOLLOW US