Monday January 20, 2025

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا بڑھ گئی۔جے یو آئی رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے ناقابل یقین فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے طے شدہ تمام سیاسی جلسے منسوخ کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے طے شدہ تمام سیاسی جلسے منسوخ کردیئے۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا بڑھ رہی ہے ،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف پروفیسر جاوید اکرم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وضو سے کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے،اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوں بعد میں سائنسدان،

مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کو حضور کی اطاعت میں ،اسلام اور قرآن مجید کی روشنی میں گزاریں تو کرونا تو کیا ہم دنیاکے ہر وائرس سے بچ جائیں گے۔اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا۔ جب ہم اپنی زندگی میں صفائی لے آئیں گے تو آدھی سے زیادہ بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی سوائن فلو ، برڈ فلو جیسی بیماریاں غیر مسلم ممالک سے اٹھیں ۔ہمیں غور کرنا چاہیے کہ یہ بیماریاں مسلم ممالک سے کیوں نہیں نکلیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم حلال کھاتے ہیں ، خون نہیں پیتے۔چین میں سانپ سے لے کر ہر جانور کو کھایا جا تا ہے۔چین میں سامنے آنے والا پہلا مریض بھی فوڈ مار کیٹ کے قریب تھا ۔ مسلمان ہونے کے ناطے یقین رکھتا ہوں ڈاکٹر جتنے بھی قابل ہو جائیں کسی کی زندگی نہیں بچا سکتے، زندگی اور موت خدا دیتا ہے ۔ انہوں نے بتایا گیا چین کے ایک ڈاکٹر نے مجھے ٹریس کرکے پوچھا کہ وضو کی کیا افادیت ہے۔ میں نے بتایا کہ ہم اپنے جسم کے حصوں کو روزانہ پانچ بار صاف کرتے ہیں جس پر چینی داکٹر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت حیران ہو کہ آپ کا مذہب صفائی کا اتنا خیال رکھتا ہے

FOLLOW US