Monday January 20, 2025

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے بریگیڈیئرز کی میجرجنرل کے عہدوں پرترقی کی منظوری دے دی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی صدارت میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بریگیڈئیرزکو میجرجنرل کے عہدوں پرترقی دی گئی۔ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، عبدالمعید، شاہد منظور، ارشد محمود، محمد عاطف منشاء، افتخارحسن چوہدری، محمد عمر بشیر اور اسد الرحمان شامل ہیں۔بریگیڈیئر واجد عزیز، بریگیڈیئر شاہد منظور، کامران سویرا ،

بریگیڈیئر محمد رضا اعزاد ، بریگیڈیئر چوہدری امیر اجمل ، بریگیڈیئر جواد احمد قاضی، بریگیڈیئراحسان علی ، بریگیڈیئر کامران نذیر، بریگیڈیئر شبیر ناریجو ، بریگیڈیئر عادل رحمانی ، محمد اسحاق ، محمد شہبازتبسم، ظفر اقبال اورعمران اللہ بھی میجر جنرل بن گئے۔آرمی میڈیکل کورسے بریگیڈیئر محسن محمد قریشی، بریگیڈیئر ظہیر اختر ، بریگیڈیئر محمود سلطان ، بریگیڈیئر حفیظ الدین ، بریگیڈیئر سلمان سلیم کی میجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی۔ میڈیکل کور کے محمد ظفرعلی ، بریگیڈیئرسید خرم شہزاد ، بریگیڈیئربلال عمیر، عتیق الرحمن سلہری بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

FOLLOW US