Friday November 29, 2024

اسلام آباد میں پیش آیا حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان، جانیے آج تک پاکستان کے کل کتنے ایف 16 طیارے حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہو چکے

اسلام آباد: بدھ کے روز اسلام آباد میں پیش آیا فضائی حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان، 1986 سے لے کر آج تک پاکستان کل مختلف حادثات میں کل 10 ایف 16 طیاروں سے محروم ہو چکا۔ واضح رہے کہ آج بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے ایجکٹ نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے کئی شہریوں کی زندگی اور اہم عمارتوں کو بچانے کے لیے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے اپنی جان دے کر آبپارہ مارکیٹ،پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اور سرینا ہوٹل کو بچایا۔ونگ کمانڈر طیارے کو شکرپڑیاں کی طرف جنگل میں لے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نعمان اکرم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ بھی دیگر صارفین و صحافیوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے شہری آبادی کو بچانے کی خاطر ایجکیٹ نہیں کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ نعمان اکرم ایجکیٹ کر کے اپنی جان بچا سکتے تھے،ان کے طرزِ عمل نے راشد منہاس کی یاد تازہ کر دی۔ ایک صارف نےکہا کہ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ نعمان اکرم کے پاس ایجکٹ کرنے کے لیے کافی وقت موجود تھا لیکن انہوں نے طیارے کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے ایجکٹ نہیں دیا۔ جب کہ فخر عالم نے بھی شہید پائلٹ کو سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے ان کے ایجکٹ نہ کرنے کے اقدام کو سراہا۔

FOLLOW US