Sunday January 19, 2025

عمران خان کی حکومت کا خاتمہ یقینی، آئندہ وزیراعظم شہباز شریف نہیں بلکہ کون ہو گا؟ اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اورسابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نےکہاہےکہ سلیکٹڈ حکومت کاپاکستان کےساتھ رہنا ممکن نہیں،وہ وقت دور نہیں جب یوٹرن اور جعلی حکومت گھر جائیگی،عوام کے ووٹوں سے اب سلیکٹڈ نہیں بلاول کی قیادت میں حکومت آئے گی، اب جہاں جہاں بلاول بھٹو زرداری جا رہے ہیں مخالفین گھبرا جاتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکارکنوں سے ملنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، چیئرمین ہر ضلع جائیں گے، پنجاب کا ہر بندہ چیئرمین سے ملنا چاہتا ہے،وہ سب سے ملیں گے،

ہمیں یہ کام کرنا ہے تو ہم ان سے ملنے کے علاوہ بھی کام جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے صدر اکیلے کچھ نہیں کر سکتے، تمام کارکن ساتھ ملکر کام کریں، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کر کے چیئرمین کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کیخلاف مارچ میں جو مارچ شروع ہونا تھا وہ فروری میں ہی شروع ہو گیا ہے، چیئرمین فروری میں ہی میدان میں آچکے ہیں ،اب جہاں جہاں بلاول بھٹو جا رہے ہیں مخالفین گھبرا جاتے ہیں، اب اس حکومت کو پریشان کرنا ہے اور انہیں گھر بھیجنا ہے، اس حکومت نے ہر شہری کا جینا اجیرن کیا ہوا ہے ، اس حکومت کا پاکستان کے ساتھ رہنا ممکن نہیں، ان کا جانا ٹھہر چکا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب یوٹرن اور جعلی حکومت گھر جائیگی، عوام کے ووٹوں سے سلیکٹڈ نہیں بلاول کی قیادت میں حکومت آئے گی۔

FOLLOW US