Sunday January 19, 2025

’’جہانگیر ترین نہیں خسرو بختیار گرفتار ہو سکتے ہیں‘‘ لاہور آئے تو ہو سکتا ہے وہ واپس نہ جا سکیں کیونکہ۔۔ دعویٰ نے تحریک انصاف میں ہلچل مچادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں ندیم افضل چن بیٹھتے ہیں جبکہ فواد چودھری اختلافات پیدا کرتے ہیں وہ آرام سے نہیں بیٹھ سکتے انہیں یہ عادت نہیں کبھی کسی کبھی کسی کو چھیڑ لیتے ہیں ، مجھے کسی نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین گرفتار ہو سکتے ہیں تو ایسا نہیں ہو سکے گا ۔قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق سینئرتجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق چینی اور آٹے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں ہے جبکہ آئی بی نے انہیں قرار دیا ہے ، اعظم خان کیخلاف صف آرائی بڑھتی جارہی ہے اس کے بارے میں یہ ہے کہ اپنی مرضی کرتا ہے عمران خان کو اطلاع دیتا ہے لیکن خسرو بختیار گرفتار ہو سکتے ہیں ، اگر وہ لاہور آئے تو ہو سکتا ہے کہ واپس نہ جا سکیں ۔

FOLLOW US