اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گزشتہ روز کے میڈیا کے سامنے بیان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے کل کے بیان نے رد عمل دینے پر مجبور کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ انسان احسان نہیں کرتے ۔ اللہ تعالیٰ انسانوں پر احسان کرتا ہے ۔ اس بات کا بھی احسان مند ہونا چاہیے ۔ انھوںنے کہا کہ ایک سال سے خود کو قومی
سیاست سے الگ کرکے حلقے کی سیاست تک محدود کیا۔ انھوںنے کہا کہ خود ساختہ لطیفوں اور طنزیہ باتوں سے مجھے نشانہ بنایا گیا ۔ ایک سال تک صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ شریف خاندان کی عزت آج بھی میرے دل میں موجود ہے ۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بیان بازی سے پارٹی بند گلی میں چلی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب عدالت کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچوِ اسی طرح مریم نواز نے بھی میاں محمد بخش کے کلام کو چودھری نثار کے خلاف طنز کےلئے استعمال کیا ۔