کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عامر لیاقات حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کے اندرونی معاملات میں بھی ایک بھونچال آیا تھا ۔ کئی دیرینہ اور محنتی رہنمائوںنے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب میں 50کی دہائی میں داخل ہو گیا ہوں ۔
اب مزید کہین اور جانا کا ارادہ نہیں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ تحریک انصاف ہی میرے سیاسی کیرئیر کے اختتام کی پارٹی ہو گی۔ تاہم ان کی آمد کی وجہ سے جہاں ایک طرف تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤںاورکارکنان نے تحفظات کا اظہار کیا تو دوسری طرف بظاہر ان کا کیریئرمحدود ہوتا دکھائی دے رہا ہے . ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی چینل 24چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ انتظامیہ نے انہیں مزید کوئی سیاسی شو کرنے کی اجازت نہیں دی . مزید بتایاگیا کہ جب سے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، وہ کوئی سیاسی شو نہیں کرسکے . ذرائع کاکہناتھاکہ چینل کی انتظامیہ نے انہیں مکمل چھٹی نہیں دی بلکہ ان کو انٹرٹینمنٹ یا رمضان ٹرانسمشن تک محدود کردیا.یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو رمضان ٹرانسمشن اور گیم شو کا بانی سمجھاجاتاہے ۔