Saturday November 30, 2024

شہری اپنے اپنے گھروں کی مرمرت کروا لیں۔۔!!بارشوں کا طاقتور ترین سپیل پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کی دوپہر سے ایک اور طاقتور بارش کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، جو کہ 13 مارچ کی صبح تک رہے گا،اس کی شدت بھی بہت زیادہ لگ رہی ہے بارشوں کا یہ سپیل بلوچستان کے راستے پاکستان داخل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کشمیر اسلام آباد راولپنڈی شمالی پنجاب وسطی پنجاب جنوبی پنجاب شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں ایک بار پھر سے تیز بارش متوقع ہے،شدید ترین بارش ‘ گرج چمک ‘ شدید ترین ژالہ باری ‘ طوفانی ہوائیں بھی ہمراہ آ رہی ہیں،بڑے پیمانے پر موسلادھار کا خطرہ ہے،

لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔جگہ جگہ بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہین- مختلف علاقوں میں اَربن فلڈنگ کا امکان ہے۔یہ سسٹم ہوا کے مغربی کم دباٶ کے نظام کی western low صورت میں آ رہا ہے،یہ اس بار پہلے شمالی بلوچستان پھر جنوبی پنجاب پر اثر انداز ہو گا،، اس سسٹم کو بحرہ عرب سے آنے والی نم ہوائوں کی سپوڑٹ حاصل ہے،منفی OLR ویلیو – HiGH CAPE انڈیکس اور دیگر عوامل ایک بار پھر مکمل طور پر ایک طوفانی نظام کے لیے موزوں ہیں تو پاکستان کا موسم کافی بارش وسیع گرج طوفان کی پیشن گوئ کی جا رہی ہے۔ شمالی پنجاب میں شدید بارش جبکہ وسطی پنجاب موسلادھار بارش کی پیشن گوئی۔ اس کے علاوہ خیبر پختون خواہ طوفانی برسات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اسلام آباد راولپنڈی پھر تیز ترین بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جنوبی پنجاب گرج چمک بارش کا امکان ، .شمالی سندھ اور شمالی بلوچستان اچھی بارش متوقع،بارش زیادہ تر منگل کی دوپہر سے جمعرات کی دوپہر تک ہوگی۔یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا کیونکہ 18 سے ایک اور سپیل پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب میں 10 مارچ بروز منگل سے لے کر 13 مارچ بروز جمعہ تک پنجاب کے تمام علاقوں مین شدید بارش کا امکان ہے، رحیم یار خان تا راولپنڈی پنجاب کے ہر کونے مین موسلادھار بارش ہو گی،

شدید گرج طوفان اور شدید ژالہ باری ہمراہ ہے،بارش شدید ہو گی اورساتھ طوفانی ہوایئں ہمراہ ہوں گی، شمالی پنجاب : شمالی پنجاب 10 کی شام سے 13 مارچ تک بارش ہو گی- شدید بارش کا امکان ہے-خطرناک گرج چمک طوفان بنیں گے-شدید ژالہ باری کا خطرہ ہے- 70 تا 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلیں گی،بارش کی مقدار 35 تا 70 ملی میٹر تک رہ سکتی ہے- کچھ مقامات خاص کر ناروال راولپنڈی مری پر یہ مقدار 80 سے 90 ملی میٹر تک بھی جاۓ گی- راولپنڈی اسلام آباد مری جہلم کھاریاں لالہ موسی ڈسکہ شکر گڑھ ناروال گجرات سیالکوٹ گجرانوالہ پنڈی گھیپ پنڈی بھٹیاں ظفروال تلہ گنگ منڈی بہاولدین چکوال اٹک پھالیہ پیلاں جنڈ جلال پور جٹاں گُجر خان پسرور میں شدید ترین بارش کا امکان ہے- جگہ جگہ ژالہ باری ہو گی- میانوالی بھکر میں بھی طوفانی بارش ہو گی-بارش 3 دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی- گرج چمک کا خطرہ شدید ہو گا۔ لاہور شیخوپورہ قصور کامونکی پتوکی اوکاڑہ ننکانہ صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال پاکپتن حافظ آباد جھنگ نور پور تھل خوشاب چنیوٹ میاں چنوں چیچہ وطنی فیصل آباد گوجرہ مریدکے جڑانوالا گگو منڈی چونیاں دیپالپور رینالہ خورد عارف والا کمالیہ پیر محل اٹھارہ ہزاری شورکوٹ تلمبہ بھوانہ میں تیز ہواٶں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ممکن ہے۔بارش کی مقدار کی بات کی جاے تو لاہور شیخوپورہ حافظ آباد سرگودھا ریجن میں 35 تا 50 ملی میٹر بارش متوقع ہے- جھنگ فیصل آباد ساہیوال اوکاڑہ چنیوٹ خوشاب میں 30 تا 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور موسلادھار بارش ہو گی- مقدار 25 تا 40 ملی میٹر تک رہے گی۔

FOLLOW US