اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کورٹ نے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوا زکی نیب عدالت کے سامنے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔جبہ دوسری جانب لندن سے کلثوم نواز بھی اپنی بیٹی اور خاوند سےفون کر پوچھتی رہیں کہ انھیں لندن آنے کی اجازت ملی یا نہیں۔ نیب نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے نوازشریف کی ایک ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتےہوئے کہا ہے کہ کہیں بھی نہیں لکھا کہ سارے خاندان کو لندن میں موجود ہونا چاہیے ۔ کلثوم نواز کی دیکھ بھال کےلئے حسن اور حسین نواز لندن میں موجود ہیں۔ جس پر نیب عدالت نے ایک ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیٹی مریم نواز سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کیا کہ کیا انھیں لندن آنے کی اجازت ملی؟؟
اس بارے میں مریم نواز نے ایک ٹویٹ کی جس میں انھوںنے بتایا ”میری امی ابو کی منتظر ہیں ،ابھی فون پر پوچھا کہ اجازت مل گئی ؟میں نے کہا نہیں ملی تو آگے سے انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں ،ہمارا اللہ مالک ہے ۔“