Thursday February 13, 2025

مریم نواز کے ہر جلسے میں نظر آنےوالی یہ لڑکی اب کہاںہے اور کس حال میں ہے؟؟چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے حالیہ مہینوں میںاپنی سوشل میڈیا ٹیم کو خوب متحرک کر رکھا ہے ۔ یہ ٹیمیں اپنے سوشل مخالفین کے خلاف بھرپور انداز میں کام کررہی ہیں۔ اور اب انکشاف ہوا ہے کہ ان ٹیموں کو قومی خزانے سے بھاری بھرکم معاوضے بھی دیے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم میں کام کرنے والی مس زویا نامی خاتون

کو زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ سوشل میڈیا ہی پر قاسم نامی ایک شخص کے کام کرنے اور ماہانہ ساڑھے چار لاکھ روپے تنخواہ لینے کا انکشاف ہو اہے ۔ اسی طرح مس زویانامی اس خاتون کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ لاہور میں طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کرتی رہیںاور پھر شادی کے بعد سعودی عرب جا کر مقیم ہو گئیں تاہم ان کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ وہ تاحال پاکستان کے سرکاری ٹیم سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ میں مد میں لے رہی ہیں۔