Sunday September 7, 2025

پاکستان میں میرا جسم میری مرضی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا جسم اور اللہ ورسول کی مرضی ہے۔۔۔ عورت مارچ کے نام پر فحاشی و عریانی کو افسوسناک قرار دے دیا گیا

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک)سانگلہ ہل تحریک لبیک پاکستان حلقہPP131کے ٹکٹ ھولڈر رانا جماعت علی معصومی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں عورت مارچ کے نام پر عریانی فحاشی انتہائی افسوس ناک ہے چند لبرل اور سیکولر ازم آنٹیاں مارچ کو سڑکوں پر میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے کا سوچ رہی ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں میرا جسم میری مرضی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا دیا ھوا جسم اور اللہ ورسول کی مرضی کیو نکہ مسلمان کا اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اس پر ان کو اختیار نہیں ہے اس مملکت اسلامیہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس طرح دین کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی اور ان میرا جسم میری مرضی والی ان فحشہ عورتوں کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے بھی کئے جا رھے ہیں اور لبرل اور سیکولر ازم کو بھی پروان چڑھایا جا رہاہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عورت مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفت کرنے والے پرانی دنیا میں رہتے ہیں لیکن ان کا دور ختم ہوگیا،اب عورت مارچ بھی کرے گی، ڈاکٹر بھی بنے گی،فوج میں بھی جائے گی،آج اگر عورت چاہے گی تو وہ وزیراعظم بھی بنے گی،کوئی سیاستدان کوئی ملا ں عورت کا راستہ نہیں روک سکتا، پیپلز پارٹی تاریخ بناتی ہے مسلم دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک نہیں دو بار خاتون وزیراعظم کو منتخب کیا،اب ہم کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی نے شروع کیا،اس پروگرام کے خلاف شروع دن سے ہی سازشیں کی گئیں،ہمارے پروگرام سے زیادہ بہتر پروگرام دینے کی بجائے نواز شریف اور عمران خان نے اسے ختم کرنے کی کوشش کی اور اس کی ایک وجہ بے نظیر کی تصویر تھی اور یہ حکمران نہیں چاہتے کہ غریب عوام خوشحال ہوں،میں ماں کی خدمت کرنا چاہتا تھا مگر وہ شہید ہوگئیں،اب ہر عورت میری ماں ہے اورمیں ہر عورت کی اس طرح خدمت کروں گا جس طرح اپنی ماں کی کرنا چاہتا۔ایوان اقبال میں منعقدہ ویمن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ویمن ونگ کے کنونشن سے خطاب کر رہا ہوں،آپ محترمہ شہید بھٹو اور میرے نمائندے ہو، آپ سب کو سلام،جب خواتین کا دن منایا جارہا ہے آپ نے یہاں سے شاندار پیغام بھیجا ہے،

جب عورتوں کے حقوق اور جدوجہد کی بات ہوتی ہے تو وہاں شہید محترمہ کا نام آتا ہے، ہر بیٹے کا خواب ہوتا ہے والدہ کی خدمت کرے،شہید محترمہ کی شہادت کے بعد پاکستان کی ہر عورت میری ماں ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہر ماں کی اتنی خدمت کروں جیسے اپنی والدہ کی کرنا چاہتا تھا، پاکستان کو ایک ایسی ریاست بناؤں جو عورت کی اتنی خدمت کرے جتنی میں ماں کی کرنا چاہتا ہوں،ہم نے عورتوں کوجو حق دئیے یہ حق اسلام دیتا ہے،اسلام وہ دین ہے جو سب سے زیادہ عورتوں کو حق دیتا ہے،بھٹو شہید نے آئین بنا کر عورتوں کو حق دیا،ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے ہم تو آئین میں دیئے گئے حقوق مانگتے ہیں۔