لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، آگ ہسپتال کی لانڈری میں لگی جس پر قابو پا لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور چلڈرن ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث ہسپتال کی لانڈری میں لگی جس پر ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف تھے تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے باعث مریض اور انکے لواحقین شدید پریشان ہو گئے تھے جسکے بعد انھوں نے اپنے بچوں کو اٹھا کر ہسپتال سے باہر کی جانب بھاگنا شروع کردیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں کوئ جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مریضوں میں شدید خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔
