Sunday September 7, 2025

استغفار اور توبہ تائب ہونے کا وقت۔ اگر طوافِ کعبہ رُک گیا تو مزید تباہی آئے گی، پاکستان کے علمائے اکرام سے فوری نوافل ادا کرنے کی اپیل کر دی گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نذیر احمد غازی کا کہنا ہے کہ اگر خانہ کعبہ کا طواف رُک گیا تو مزید تباہی آئے گی، پاکستان کے علمائے اکرام سے درخواست ہے کہ فوری طور پر نوافل ادا کرنے کا اعلان کریں ۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کو مکمل طور پر ملکی و غیر ملکیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ان تصاویر نے امت مسلمہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے نامور تجزیہ کار اور نجی ٹی وی چینل 92 نیوز سئ منسلک صحافی نذیر احمد غازی کا کہنا ہے کہ کہ اگر خانہ کعبہ کا طواف رُک گیا تو مزید تباہی آئے گی ، پاکستان کے علمائے اکرام سے درخواست ہے کہ فوری طور نوافل کی ادائیگی کا اعلان کر کے خدا سے رحم کی اپیل کی جائے۔