اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ہی قیادت کےحوالےسے کچھ باتیں کی تھیں۔ جس پر ایک دفعہ پھر شدید رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بالخصوص ان کی جانب سے نوازشریف بارے استعمال کیا گیا ایک لفظ خاصا متنازعہ بن گیا ہے۔وہ لفظ تھا “فرعون” تاہم اب چودھری نثار کی جانب سے ایک وضاحت سامنےآئی ہے کہ انھوںنے
یہ لفظ استعمال ہی نہیں کیا بلکہ اس سے ملتا جلتا انگریزی کا لفظ استعمال کیا تھا۔چودھری نثار علی کے ترجمان نے بھی وضاحت کی ہے کہ انہوں نے FROWN کا لفظ استعمال کیا ہے فرعون نہیں کہا۔جس کا مطلب ناگواری ہوتا ہے