ہری پور(نیوز ڈیسک ) نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلائپ نے اہلیہ دیگر غیر ملکی وفد کے ہمراہ خان پور بدھ مت اسٹوپہ کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلائپ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے جنت نظیر اور پر امن ملک ہے، سیاحت کے حوالے سے آثار قدیمہ کی بے شمار سائیڈ زاور وادیاں پاکستان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خان پور کا ریڈ بلڈ مالٹا اپنی پہچان رکھتا ہے۔واضح رہے کہ سیاحت کے معروف امریکی جریدے “کونڈے ناسٹ ٹریولر” نے پاکستان کو سال 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کا اولین بہترین ملک قرار دے دیا۔سیاحتی امور سے متعلق امریکا کے معروف میگزینر امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کی سیاحتی صنعت گزشتہ دو دہائیوں سے بہترین ہوگئی ہے اور برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا
کامیاب دورہ اس بات کا ثبوت ہے. جریدے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔میگزین کے مطابق طالبان کے ختم ہوتے ہوئے اثر و رسوخ، سیکیورٹی اور امن کی بحالی، نرم ویزا پالیسی، دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ، شندور میلے، بلند پہاڑ، وادی کیلاش، ملکی ثقافت، تاریخی مقامات کی وجہ سے پاکستان کو اس فہرست میں اول نمبر پر رکھا گیا ہے۔فہرست کے مطابق برطانیہ (پولیمیتھ) کو دوسرے، کرغستان تیسرے، ارمینیا چوتھے اور برازیل (سلواڈور) کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح بالترتیب چلیں تو آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، یو ایس (پورٹ لینڈ)، لبنان، چین، ڈنمارک، برٹش ورجن آئس لینڈ، مراکش، پاناما، کروشیا اور جاپان شامل ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے بہترین سیاحتی ممالک کی یہ فہرست سیاحوں، ٹریول بلاگرز، یوٹیوب وی لاگرز، میگزینز اور ایڈوینچرز کلب کی آراء اور تبصرے کے بعد مرتب کی جاتی ہے۔