Monday January 20, 2025

اب راج کرے گئی خلقت خدا.پٹرول کی قیمتوں میں زبردست کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان ۔۔۔حکومت نے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں،آنے والے دنوں میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کاوشوں سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کی کوششیں اور کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،

آنے والے دنوں میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو آج دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کا نظریہ جیتا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ نریندر مودی نے بھارت میں نفرت کے بیج بوئے،عوام کا درد رکھنے والے اپوزیشن لیڈر لندن کے بجائے پاکستان آ کر عوام کا درد بانٹیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ عوام کا درد رکھنے والے سیرو تفریح کے بجائے عوام میں موجود ہوتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجی ہیں۔

FOLLOW US