Monday January 20, 2025

نواز شریف جلد جیل کی دال کھائیں گے۔حکومت کی سابق وزیراعظم کو واپس لانے کی تیاریاں مکمل،خاص احکامات جاری کر دیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک) وفاقی گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ قوم کوپتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف نے بیماری کا جھوٹ بولا تھاوہ لندن میں کھانے کھا کر ہٹاکٹا ہوگیا ہے ، انشاء اللہ بہت جلد دوبارہ جیل میں ہوگا، انہیں جیل کی دال کھلائیں گے ، عمران خان نے ریلو کٹا کہتے وقت ڈیرن سیمی کا نام نہیں لیاتھا، مجموعی طور ریلو کٹا کہا تھا، جب اچھے کرکٹر نہیں آئے تھے ، سیمی بھی اس وقت اچھا نہیں تھا، اب سٹار بن ہوگیا ہے ، ڈیرل سیمی بار بار پاکستان آیا ہے ، ہم نے اعزازی شہریت دے رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن بیچارہ بیروزگار ہے چندہ لے کر پیسے بنا رہا ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی اپنا شوق پورا کر لے ، پانچ دس ہزار لوگوں کے ذریعے حکومتیں نہیں گرائی جاسکتیں۔وفاقی وزیر سے مختلف سیاسی جماعتوں کے وفد سمیت آل پارٹیز ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد نے ملاقات کی ۔گومل یونیورسٹی جنسی سکینڈل پر اظہار افسوس کیاگیا ،وفد نے یونیورسٹی سے کرپٹ مافیا کی فوری برطرفی اور نئے وائس چانسلر فوری تعیناتی کا مطالبہ بھی کردیا،وفاقی وزیر نے تمام مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرادی ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے نواز شریف کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت، برطانیہ کو خط لکھے گی اور اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل واضح کرے گی. سیالکوٹ میں پریس کانفرس کے دوران انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی تمام قانونی تقاضے پورے کرکے نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے لیے تجویز موصول ہوئی ہے‘انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے خط لکھنے جارہی ہے اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے متعلقہ ادارے خط لکھیں گے. انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے وفاقی پاکستان اپنا لائحہ عمل آئندہ ہفتے واضح کرے گی‘

FOLLOW US