لودھراں (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جب تک صوبہ جنوبی پنجاب نہیں بنے گا خطے کی ترقی نہیں ہوسکتی، لودھراں میں 3نئے ڈگری کالج بنانے جارہے ہیں۔ سیکریٹریٹ کافیصلہ ملتان، بہاولپورمیں نہیں ہورہاتولودھراں میں بنا دیں۔ جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کاعرصہ 40سال پرمحیط ہے، پنجاب کابینہ جلدفیصلہ کریں کہ سیکریٹریٹ کہاں بناناہے، امریکا اور طالبان امن معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کاکلیدی کردارہے۔ پاکستان اگر کوشش نہ کرتا تو یہ معاہدہ ممکن نہیں تھا۔ افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کوہوگا۔