لاہور(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 40 ہزار والے بانڈز 31 مارچ تک بینکوں میں جمع کرادئیے جائیں یکم اپریل سے بانڈز کی مالی حیثیت ختم ہوجائے گی۔اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی مالی حیثیت یکم اپریل سے ختم ہو جائے گی عوام 31 مارچ تک یہ بانڈز بینک اکاونٹس میں جمع کروا دیں۔ ان بانڈز کے بدلے میں نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ بھی لئے جا سکتے ہیں جبکہ پرانے پرائز بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں بھی رجسٹرکرا ئے جاسکتے ہیں، اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈکے مالک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکے گی۔مرکزی بینک کے مطابق 40 ہزارکا بانڈ 31 مارچ 2020 کے بعد قابل قبول نہیں ہوگا جبکہ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور بانڈ کے عوض نقد ادائیگی بھی نہیں ہوگی۔