Sunday February 23, 2025

اوکاڑہ میں گورگن رات کے اندھیرے میں متوفی خاتون کیساتھ قبیح فعل کرتے پکڑاگیا

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) اوکاڑہ میں مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے گورگن کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیااوکاڑہ کے نواحی گاوں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورکن جلاد نکلا۔ تین سال سے مختلف عورتوں کو دفنانے کے بعد زیادتی کرتا رہا۔مقامی لوگوں نے ملزم کو کچھ روز پہلے دفنائے جانے والی عورت سے زیادتی کرتے ہوئے رات کے وقت پکڑ لیا۔تھانہ راوی پولیس کے مطابق ملزم تین سال سے گھناؤنے فعل میں ملوث ہے، ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورگن عورتوں کو دفنانے کے بعد زیادتی کرتا رہا۔مقامی لوگوں نے ملزم کو کچھ روز پہلے دفنائے جانے والی عورت کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رات کے وقت پکڑاتھا، دوسری جانب قبرستان کے آس پاس کے علاقہ میں موجود افراد نے واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانوں میں خوفِ خُدا نہیں رہا، تب ہی تو انسانوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔ اہل علاقہ نے قبرستان کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ابھی سے ٹھوس اقدامات کریں۔