Monday January 20, 2025

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے جیسے ہی نواز شریف وطن واپس آئیں گے ۔۔۔ حکومت اور اسٹبلیشمنٹ اند رکھاتے کیا پلان بنا رہی ہیں ؟ (ن)لیگ کے پسینے چھڑا دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چار دن جیل میں نہ گزارنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں، ملکی اثاثے گروی رکھ کر قوم کو قرض کی دلدل میں دھکیلنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں،حزب اختلاف بننے کا خواب دیکھنے والے جان لیں کہ ن لیگ میں ہر اہم عہدہ صرف” خاندان”میں ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا

کہ حزب اختلاف بننے کا خواب دیکھنے والے جان لیں کہ ن لیگ میں ہر اہم عہدہ صرف’’ خاندان‘‘میں ہوتا ہے،حکومت پر سیخ پا ہونے کے بجائے اپنی قیادت کوکوسیں جو ہر بار میدان سے بھاگ جاتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوری پر سینہ زوری کرنے والے عناصر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے، معاشی دہشتگرد وہ تھے جو عوام کو غریب کر کے ایوان فیلڈ کے پر آسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر قوم کو قرض کی دلدل میں دھکیلنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں،چار دن جیل میں نہ گزارنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔

FOLLOW US