Monday January 20, 2025

سکھر میں خوفناک حادثہ، مسافروں سے بھری بس تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، متعدد افراد جاں بحق

سکھر : سکھر میں مسافربس اور ٹرین کے مابین خوفناک حادثہ، 30 افراد جاں بحق متعدد زخمی، جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں روہڑی کے قریب مسافربس پھاٹک نہ ہونے کے باعث پاکستان ایکسپریس کی زد میں آ گئی۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جا رہی تھی کہ راستے میں واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں مسافر کوچ کے دو ٹکرے ہو گئے۔ اس حوالے سے کمشنر شفیق مہسیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے جبکہ 11 افراد زخمی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو متعلقہ ہسپتال روہڑی اور سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ایک کلومیٹر تک علاقے کی سرچنگ کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US