Tuesday November 25, 2025

ٹھیک 1 سال بعد قوم کے لیے ایک اور سرپرائز۔۔۔!!! ابھی نندن کے ساتھ جہاز سے انجیکٹ ہونے والی دوسری نشست کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 27 فروری کو ابھی نندھن کے ساتھ گرنے والے دوسرے پائلٹ کا معمہ حل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایئرکموڈ سید احمر رضا نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندھن کے پکڑے جانے کے بعد خبریں زیر گردش رہی کہ دو پائلٹ پکڑے گئے ہیں ۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ معمہ حل کرتے ہوئے ایئرکموڈ سید احمر رضا نے کہا کہ قیاس آرائیوں کی وجہ وہ ویڈیو بنی جس میں 2 پائلٹ اترتے دیکھے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ عام جہاز میں فنکشن ہو تاہے کہ جب پائلٹ جہاز سے باہر چھلانگ لگاتا ہے تو سیٹ بھی ساتھ نکلتی ہے وہ زمین کی جانب گر جاتی ہے تاہم پائلٹ پیراشوٹ کے ساتھ نیچے اُترتا ہے۔

تاہم مگ 21 کا یہ فنکشن ہے کہ سیٹ اور پائلٹ الگ الگ پیراشوٹ کے ذریعے سے نیچے آتے ہیں۔جس کے بعد ویڈیو میں بھی اسی طرح لگا کہ دو پائلٹ ہیں۔ جبکہ لوگوں نے سیٹ اور پائلٹ کو پیراشوٹ کے ذریعے نیچے آتے دیکھا تو سمجھے دو پائلٹ ہیں۔بھارت نے بھی اسی ویڈیو کو جواز بنا کر کہا کہ دوسرا گرنے والا پائلٹ پاکستان کا ہے ۔ تاہم سابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واضح پیغام میں کہا تھا کہ ایک ہی پائلٹ پکڑا گیا ہے۔واضح رہے 27 فروری 2019 کو بھارتی پائلٹ ابھی نندھن کے پکڑے جانے کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا کہ دو پائلٹ پکڑے گئے۔ سوشل میڈیا پر بھی جھوٹی خبریں زیر گردش رہی۔کچھ افراد نے تو دوسرے پائلٹ کو اسرائیلی قرار دےدیا تھا۔ تاہم یہ تمام قیاس آرئیاں اب دم توڑ گئی ہیں۔ کیونکہ دوسرا گرنے والا پائلٹ نہیں بلکہ مگ 21 کی سیٹ تھی جو پیراشوٹ کے ذریعے نیچے آئی۔ واضح رہے پاک فوج نے بھارت کے دو جہازوں کو مار گرایا تھا۔ جس کے بعد ابھی نندھن زندہ پکڑ لیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو آزاد کر دیا تھا ۔