Friday November 29, 2024

اتحادی آہستہ آہستہ پیچھے ہٹنا شروع۔وزیر اعظم عمران خان خود ہی استعفیٰ دے کر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا سوچنے لگے

کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسا ن نےحیران کن پیشگوئی کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد خود استعفیٰ دے کر اسمبلیاں توڑ دیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کرنے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں ۔وزیراعظم کے پاؤں سے بس اب سیڑھی نکلنےہی والی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگانے والے اور اتحادی اب آہستہ آہستہ بھاگ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان عنقریب استعفیٰ دے دیں گے۔ منظور وسا ن نے کہا ہےکہ عمران خان صاحب رواں سال خود استعفیٰ دے کر اسمبلیاں توڑ دیں گے ۔انھوں نے کہا آئی جی سندھ اور ایس ایس پی وفاق کی مرضی کا ہے اورقاتل کا گرفتار نہ ہونا پولیس کی نااہلی اور نالائقی ہے۔

دوسری طرف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی سعیدآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تو نہیں مگر پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی ناراض ہیں۔ تحریک انصاف سے اتحادی بھی ناراض نظر آتے ہیں اور کراچی کے ایم این ایز بھی ناراض ہیں ۔ہمیں لگتا یہ ہے کہ زیادہ دن حکومت نہیں چل سکتی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹے اور چینی کے بحران میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔بھینسیں دینے سے نہ کبھی عوام کو فائدہ پہنچا ہے نہ پہنچے گا۔ بلاول بھٹو زرداری ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں اوروہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ حکومت کے اپنے ہی ممبران وزیر اعظم عمران خان کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری طبیعت کی ناسازی کے باوجود سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اور آئینی طریقے سے حکومت تبدیل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ آصف علی زرداری کی ضمانت میڈیکل بنیادوں پر ہوئی ہے۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ اس حکومت میں اہلیت ہی نہیں کہ غریبوں کیلئے کچھ کر سکےعوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہےاور پورا ملک بحران کا شکار ہے۔

FOLLOW US