کراچی (نیوز ڈیسک ) ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا، شب معراج کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے دوران ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم رجب المرجب 26 فروری بروز بدھ کو ہوگی جبکہ شب معراج 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کی گئی۔ اجلاس کے دوران ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے رابطہ کیا گیا، تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے رجب کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ چاند دیکھنے کیلئے مقرر کیا گیا وقت ختم ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک بھر میں یکم رجب المرجب 26 فروی بروز بدھ کو ہوگی۔ جبکہ ملک بھر میں شب معراج 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب کو ہوگی۔ جبکہ واضح رہے کہ رجب کا چاند دیکھنے کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی تنازعہ کھڑا نہیں ہوا۔