اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے،کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیاجائے۔انہوں نے تین سو یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کوریلیف دینے کابھی حکم دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرمنصوبہ بندی ،وزیرتوانائی ،وزیربحری امور اورمشیرخزانہ شریک ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف فراہم کررہی ہے،جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
حکومت کی کوشش ہے بجلی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مختلف چیلنجزکاسامنا ہے،بوجھ عوام کوبرداشت کرنا پڑرہا ہے،صارفین،صنعتوں کومناسب قیمت پربجلی فراہمی،توانائی کے شعبے میں اصلاحات اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے،اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق مختلف تجاویز پربھی غورکیاگیا۔دوسری جانب سینیٹ مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی نے حج اخراجات میں مزید کمی کیلئے ائیر ٹکٹ سمیت سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور رہائش کے اخراجات میں کمی کی سفارش کی ہے،کمیٹی نے اسلام آباد،کراچی اور لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے کمیٹی نے حج کرایوں میں کمی کیلئے اگلے اجلاس میں پی آئی اے حکام کو طلب کر لیا ہے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤ س میں منعقد ہوااجلاس میں حج 2019 اور حج 2020 کے اخراجات کا موازنہ کیا گیااس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حج پیکج میں رہائش، حج اخراجات، کھانا،ٹرانسپورٹ اور ایئر ٹکٹ شامل ہیں انہوں نے کہاکہ حاجی سے لیے 75فیصد رقم سعودی عرب کو دیے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں ریال کا ریٹ 41روپے 50 پیسے پر فکس کر دیا گیا تھااگر ریال کی قیمت میں مذید اضافہ ہوا تو اضافی رقم حکومت ادا کرے گی سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ 2019 کے مقابلے میں حج 2020 کیلئے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 56 ریال کمی آئی ہے اور گزشتہ سال حجاج کو 914 ریال واپس کیے گئے تھے انہوں نے
کہاکہ اس سال ریال کی قیمت بڑھنے سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح سعودی حکومت کی جانب سے امسال حج کیلئے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ وزارت مذہبی امور سروس چارجز کی مد میں 3500 روپے لیتی ہے اس وقت مارکیٹ میں مہنگائی کی شرح 12فیصد ہے اوراس تناظر میں حج 2020 مہنگا نہیں ہے سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں حج اخراجات 5 لاکھ 9 ہزار روپے کی سفارش کی تھیں اور وزارت کی چار میں سے تین تجاویز کی کابینہ نے منظوری دی ہے حج مزید سستا کرنے کیلئے کابینہ کو چار سفارشات پیش کی گئیں جس میں حج کی ٹکٹ 50ڈالر کم کرنے کی سفارش کی جو کابینہ نے منظور کی انہوں نے کہاکہ حج ریفنڈ کی مد میں 8.7ارب روپے وزارت کے فنڈ میں پڑے تھے،اس میں سے پانچ ارب سبسڈی دینے کی سفارش کی سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ حج پالیسی میں ریال کا ریٹ 44 روپے رکھا گیا تھا، حکومت نے ریال کی قیمت 41.50 کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں کنونیر کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کے حکام کو ہدایت کی کہ حج اخراجات میں مذید کمی کرنے کی کوشش کی جائے انہوں نے کہاکہ ہوائی جہاز کے ٹکٹوں میں مذید کمی کی گنجائش ہے اگر عمرہ کا ٹکٹ 60ہزار روپے ہوسکتا ہے تو حج ٹکٹ میں کمی کیوں نہیں کی جاسکتی ہے جس پر مذہبی امور کے حکام نے کہاکہ ٹکٹ کی قیمت کم ہونے سے پی آئی اے پہلے ہی واویلا مچا رہا ہے جس پر ذیلی کمیٹی کی حج ٹکٹ کم کر کے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں پی آئی اے حکام کو طلب کر لیا ہے کنونیر کمیٹی نے کہاکہ مکہ،مدینہ میں رہائش کے اخراجات میں بھی کمی کی جائے اگرمکہ،مدینہ میں رہائشی عمارت دو ہزار پر میسر ہے تو 2600ریال کیوں لیے جا رہے ہیں ذیلی کمیٹی کی مکہ مدینہ میں رہائش۔کے اخراجات کو مزید کم کرنے کی سفارش کی اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ ہماری کوششوں سے حج اخراجات میں 90ہزار تک بچت ہوئی،چاہتے ہیں مزید 40ہزار روپے کم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کو پاکستان کے دیگر شہروں میں شروع کرایا جائے جس پر سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ اس حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔