Wednesday January 22, 2025

سیاسی اختلافات اپنی جگہ،لیکن اللہ نے آپ کو بے حد عزت، شہرت اور صلاحتیوں سے نوازا ہے،آپ کی انسانیت کے لیے کی گئیں خدمات کی مثال نہیں ملتی۔۔۔!!! جنید صفدر نے عمران خان کے نام بڑا پیغام جاری کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) مریم نواز کے صاحبزادے محمد جنید صفدر کا عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ آپ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر آپ کی انسانیت کی خدمات کو سراہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے محمد جنید صفدر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے پیغام کے ہر طرف خوب چرچے جاری ہیں۔مزکورہ پیغام میں محمد صفدر جنید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر آپ کی انسانیت کی خدمات کو سراہتا ہوں۔ اللہ نے آپ کو بے حد عزت،

شہرت اور صلاحتیوں سے نوازا ہے۔ آپ ان سب کو پاکستان کیلئے استعمال کرتے رہیں۔ آپ کا ساتھ دینے والے بند دروازوں کے پیچھے سے آپ کیلئے دعا کرنے والے بہت سے لوگ ہیں۔محمد جنید صفدر نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ خود کو ان لوگوں کے ہاتھوں استعمال مت ہونے دیں جو انہیں صرف اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ماضی کی طرح اب بھی مشکل وقت آنے پر یہ لوگ آپ کا ساتھ چھوڑنے میں پہل کریں گے۔ تاہم مشکل وقت میں اگر کوئی آپ کیساتھ ہو گا تو صرف وہ جو بند دروازوں کے پیچھے سے ہر وقت آپ کیلئے دعا گو رہتے ہیں۔

FOLLOW US