Friday November 29, 2024

وطنِ عزیز پُرامن قرار !! اس کا ثقافتی حُسن دیدہ زیب ہے۔۔۔ ایک اور انٹرنیشنل شخصیت نے پاکستان کا حقیقی روپ دنیا میں اُجاگر کر دیا، ہر خاص و عام کیلئے شاندار خبر

لاہور (ویب ڈیسک) انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جیری می ڈئیر نے لاہورآرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہرعلی خان سے ملاقات کی، مختلف ثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ جیری می ڈئیر کو الحمرا کمیٹی روم میں لاہورآرٹس کونسل الحمرا کی ادبی وثقافتی سرگر میوں پر بریف کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ الحمرا پاکستانی آرٹ کے ذریعے دنیا کے ساتھ مثالی وشاندار ادبی وثقافتی تعلقات مستحکم کر رہا ہے ،پاکستان ایک پرامن ملک ہے ، اس کا ثقافتی حسن دیدہ زیب ہے ،انہوں نے الحمرا میں جاری ایل ایل ایف کے مختلف سیشن میں بھی شرکت کی ،دانشوروں کی گفتگو سنی ۔ اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا ادب وثقافت کا گہوارہ ہے ،

دنیا ہماری اقدار کی معترف ہے جبکہ جیریمی ڈیئر نے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کے ہمراہ تاریخی سیر گاہ ہرن مینار کا دورہ کیا جہاں پر پی ایف یو جے کے ضلعی صدر رانا محمد عثمان کی طرف سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پریس کلب شیخوپورہ کے ارکان سمیت ضلع کے پریس کلبوں کے عہدیداروں ، صحافتی تنظیموں کے نمائندوں، مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ اور ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدر شہزاد ورک نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیریمی ڈیئر نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی طرح صحافی برادری بھی بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں ، پاکستان آکر ایک خوشگوار تجربہ ہوا ہے ،صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں اس وقت صحافیوں کو اپنی پیشہ و رانہ خدمات کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے آئی ایف جے دیگر عالمی صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ، انہوں نے ہرن مینار کی بھی سیر کی جہاں پر آئے ہوئے سیاحوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ، اس موقع پر شاہد چودھری ، احتشام الحق، عتیق الرحمٰن، عبدالحمید بھٹی، حاجی سلطان حمید راہی، صاحبزادہ ریاض اکبر معصومی، جاوید معراج، فاروق ملک، چوہدری اعظم محمود ولانہ، شاہد اسلم جالندھری، شوکت علی نازاور دیگر موجود تھے ۔

FOLLOW US