Wednesday January 22, 2025

روٹھی بہن کومنانے کیلئے جانیوالابھائی شادی کے روز ہی حادثہ کا شکار ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

ملتان(نیوز ڈیسک) روٹھی بہن کے منانے کے لیے جانے والا بھائی شادی کے روز ہی جاں بحق، بہن ناراض تھی، بھائی منانے کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، ٹرالر کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا، تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں شادی کے روز ہی 22 سالہ دلہا ٹریفک حادثہ کا شکار ہوکہ جان کی بازی ہار گیا، بتایا گیا ہے کہ دلہا کی بہن ناراض تھی جس پر وہ اپنی بہن کو منانے کیلئے موٹرسائیکل پر اسکے گھر جارہا تھا کہ راستے

میں اچانک ایک ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے وہ موقعے پر ہی جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد یوسف کی آج شام کو بارات تھی، بہن اور بہنوئی نے روٹھ کر شادی میں آنے سے انکارکردیا تھا اور آصف ان کو منانے کیلئے جارہا تھا۔ اس واقعے سے خوشیوں میں مصروف خاندانوں میں کہرام مچ گیا۔ باراتی رشتہ دار اور والدین دلہا کے جاں بحق ہونے پر غم سے نڈھال ہو گئے۔

FOLLOW US