Wednesday January 22, 2025

زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتاخواب دیکھیں اوراس کی تعبیر میں جُت جائیں ،وزیراعظم کاتقریب سے خطاب

میانوالی (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسان زندگی موت ہے، جدوجہد زندگی کا نام ہے،مقصد حاصل کرنے کے لیے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں،زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتاخواب دیکھیں اوراس کی تعبیر میں جُت جائیں ،مایوسی کو قریب نہ پھٹکنےدیں۔وزیراعظم عران خان نے نمل یونیورسٹی کےیوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارت نےمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا،یواے ای نےاس وقت ساتھ دیاجب ہمیں دوست ملک کی ضرورت تھی،یواے ای حکومت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں،سعودی عرب اورچین نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبےشمارنعمتوں سےنوازا ہے،قائداعظم کا مقصد پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناتھا،رسول اللہ ﷺنےدنیاکی پہلی فلاحی ریاست مدمینہ منورہ میں قائم کی،جس نے ریاست مدینہ کی پیروی کی وہ عظیم قوم بن گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نےغریبوں کوخوشحال بناکرترقی کی،

پاکستانی قوم دنیامیں ایک مثال بنے گی،رسول اللہ ﷺسےزیادہ عظیم انسان اس دنیا میں نہیں آیا،ہمیں سیرت نبویﷺکی پیروی کرنا ہوگی،مقصدحاصل کرنےکے لیے کشتیاں جلانا پڑتی ہیں،جب تک آپ ہار نہیں مانتے آپ کو کوئی نہیں ہراسکتا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انسان کواپنی ناکامیوں سے سیکھنا چاہیئے،مشکل وقت میں انسان کو اپنی غلطیوں کے بارے میں سوچنا چاہیئے ،غلطیاں آگے بڑھنےکاموقع فراہم کرتی ہیں،جواپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتاوہ پیچھے رہ جاتا ہے،میں نےکہاکہ سکون صرف قبر میں ہے تولوگوں نے مذاق اڑایا،رسول اللہﷺنےفرمایاعلم حاصل کرو،جب تک قبرتک نہ پہنچ جاؤ،اس کامطلب تھا کہ پوری زندگی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں کہ آسان زندگی آپ کے لیے تباہی ہے،انبیاءکرام کی زندگی آسان نہیں تھی،دنیاکاہر کامیاب انسان مختلف راستہ اختیارکرتا ہے،کوشش انسان کرتا ہے، کامیابی اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے۔

FOLLOW US