پشاور( ویب ڈیسک) پشاور بی آر ٹی کی لاگت49 ارب سے بڑھ کر 70 ارب سے بھی تجاوز کرگئی،پشاور بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے باعث بجٹ میں مزید 4 ارب20 کروڑ کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد منصوبے کا کل بجٹ 70 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے, منصوبے کے پی سی آئی سیکشن کو پندرہ روز میں دوسری بار ریوائس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے.ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی محمود خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری قادر خان، پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔میٹنگ نے بعد بی آر ٹی کی کانٹریکٹ کمپنی کی جانب سے اضافی 4ارب 20 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست جمع کروادی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی سی آئی کے تحت منظور شدہ 4 ارب 20 کروڑ جاری کیے جائیں.
