Wednesday January 22, 2025

حکومت قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لے کر عزت بچالے، حامد میر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف الزام لگانے پر حکومت نے اٹارنی جنرل انور منصور سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ایک مذاق بن چکا ہے، حکومت کو ریفرنس واپس لے کر عزت بچا لینی چاہئیے۔حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے الزام لگایا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جواب تیار کرنے میں

سپریم کورٹ کے کچھ ججوں نے ان کی مدد کی۔ ان سے الزام کا ثبوت مانگا گیا تو وہ ثبوت پیش نہ کر سکے۔حامد میر نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ایک مذاق بن چکا ہے۔ بہتر یہی ہو گا کہ حکومت ریفرنس واپس لے کر اپنی عزت بچائے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا۔ انور منصور نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پاکستان بار کونسل نے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

FOLLOW US