Saturday November 30, 2024

نوازشریف نے آپریشن سے قبل کیا چیز اپنے خاندان والوں کے حوالے کردی ؟ خبر نے (ن) لیگیوں کو افسردہ کر دیا

لندن (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنیوالے تمام حالات و واقعات اور سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی اور تمام دستاویزات کو اپنے خاندان کے حوالے کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات جن میں سینئر صحافی بھی شامل ہیں سے ملاقات بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 24 فروری کو ان کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مریم کے لندن پہنچنے تک آپریشن کے لئے تیار نہیں لیکن ان کی والدہ انہیں منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔24 فروری کو سابق وزیر اعظم کے آپریشن کے امکان ہے۔سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے۔ نواز شریف کو دل کے عارضے کے باعث ماہر امراض قلب نے فوری آپریشن تجویز کیا تھا تاہم اب تک نواز شریف کے اسپتال میں تین دفعہ آپریشن ملتوی کرائے جا چکے ہیں۔نواز شریف بضد ہیں کہ مریم نواز لندن پہنچے گی تو وہ آپریشن کروائیں گے تاہم بیٹے کو آپریشن پر راضی کرنے کے لیے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ہنگامی طور پر لندن پہنچ چکی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا 24 فروری کو لندن کے بریج اسپتال میں دل کے عارضے کے آپریشن کا امکان ہے اور سابق وزیر اعظم آج ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور خاندان کے افراد کے ساتھ بریج اسپتال جائیں گے۔نواز شریف کے دل اور دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد نواز شریف کے اسپتال داخلہ اور علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس مستحکم نہ ہوئے یا طبی پیچیدگیوں کی صورت میں مزید میڈیکل ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US