Saturday November 30, 2024

غلطی یا سازش: اہم ترین ایونٹ کے دعوت ناموں پر وزیراعظم عمران خان کی جگہ میاں نواز شریف کی تصویر لگا دی گئی

سبی (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے سبی کے تاریخی اور ثقافتی میلے کے دعوت نامے پر وزیراعظم عمران خان کی بجائے نواز شریف کی تصویر لگا دی۔سالانہ میلہ مویشیاں کے لئے ہمیشہ کی طرح ایک ہزار مہمانوں کیلئے خصوصی دعوت نامے چھپوائے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اس واقعہ سے  لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس غفلت کی ذمہ داری سبی کی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے ۔ دوسری جانب سبی میں تاریخی اور ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے ۔

اس سال صوبائی حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی غلطی سے دعوت نامے پر وزیراعظم عمران خان کی جگہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اس واقعے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غفلت کی ذمہ داری سبی کی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہوئی۔ دوسری جانب سِبی میں تاریخی اور ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، میلے کا افتتاح صدر پاکستان عارف علوی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ تاریخی اور ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد سِبی میں جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

FOLLOW US