Wednesday January 22, 2025

تُرکی جانے والوں کی موجیں. تُرکی نے ویزہ فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری 2 مارچ2020 سے بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا 2 مارچ2020 سے برطانوی شہریوں کو سیاحتی ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔موجودہ قوانین کے مطابق برطانوی شہریوں کو آن لائن ترکی کا آن لائن ویزا حاصل کرنا پڑتا تھا جس کی فیس 27 پاؤنڈز تھی ، تاہم نئے قوانین نے تحت برطانوی شہری بغیر ویزے کے کسی بھی وقت ترکی جا سکیں گے۔

ترک فارن آفس کا کہنا ہے کہ ویزہ فری انٹری کا مقصد سیاحت ، تجارتی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، سال 2019 میں بیس لاکھ برطانوی شہری سیاحت کے ویزے پر ترکی گئے۔خیال رہے بریگزٹ کے بعد برطانیہ نےبھی نئی امیگریشن پالیسی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، برطانیہ نے نئی پالیسی کے تحت یورپ سے سستی لیبر پر انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نئی امیگریشن پالیسی کے تحت اب ویزوں کے لیے دنیا بھر سے ہنرمند افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

FOLLOW US