اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کے درمیان یہ فرق ہے کہ جس دن سے نواز شریف گئے ہیں کرپشن کے خلاف ایک ایسا ماحول پیدا ہوگیا ہے کہ لوگ اب کرپشن کرنے، منی لانڈرنگ کا سوچنے سے بھی گھبراتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ نواز شریف کے جانے اور عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کیا بہتری آئی ہے؟
تو پاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے جس دن سے نواز شریف چلے گئے ہیں اس دن کے بعد پاکستان میں کرپشن کرنے والا گھبراتا ضرور ہے،منی لانڈرنگ کا جواز ہی پیدا نہیں ہوتا، کرپشن کے خلاف آپریشن میں تعطل ضرور آیا تھا لیکن اب یہ کام پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ دوسرا یہ کہ جو پاکستان کا تجارتی حجم ہے اس میںں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تیسری بات یہ جو عمران خان کے آنے سے آئی ہے پہلے پاکستان کی کوئی بھی فارن پالیسی نہیں تھی، ہمارا ملک لوگوں کے اشاروں پر ناچ رہا تھا، معاملہ اس حد تک خراب ہوچکا تھا کہ خلیج ممالک میں بھی پاکستان کی اہمیت نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر ، ملائیشیا اور ترکی جتنے بھی نا مساعد حالات پیدا ہوں لیکن یہ ممالک اب پاکستان کے لیے اچھی رائے رکھتے ہیں، اچھی بات کرتے ہیں، برطانیہ بھی پاکستان کے لیے جو ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے کہ پاکستان ایک محفوظ مقام ہے، یہ بہت بڑی بات ہے، امریکہ اور پرتگال بھی پاکستان کو ایک محفوظ ملک قرار دے چکے ہیں، تو یہ وہ واضح فرق ہیں جو نواز شریف کے جانے اور عمران خان کے آنے کے بعد پیدا ہوئے ہیں، ان سے کوئی بھی اختلاف نہیں کر سکتا۔