Saturday November 30, 2024

اپنوں نے ہی مروا دیا۔۔۔!!! شہباز شریف کے خلا ف بڑے ثبوت منظر عام پر آگئے، شریف خاندان پر سکتہ طاری

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور میں موجود شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیے جانے والا ریکارڈ انتہائی اہم ہے،ایسا ریکارڈ اس سے قبل کبھی نہیں ملا۔مین سرور اٹھا لیا گیا ہے،ہارڈ ڈسک اور فائلیں بھی اٹھا لی گئی ہیں۔ شہباز شریف خاندان کی تمام ٹرانزیکشنز کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں جو کہ تین چار ارب روپے بنتے ہیں۔تاہم میرا خیال ہے کہ یہ پیسہ بہت زیادہ ہے،ہارون الرشید نے مزید کہا شہباز شریف کے ملازمین میں سے کسی نے مخبری کی کہ یہ ریکارڈ فلاں جگہ پر ہے۔اس حوالے سے جتنے بھی ملازمین پکڑے ہوئے ہیں

انہیں تنخواہیں بھی گھروں پر پہنچ رہی ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کو پڑھنے کے لیے کئی دن چاہئیے،ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ کل رقم 15 ارب تک ہو سکتی ہے،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہماری تاریخ کی اہم ترین کامیابی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل نیب کی جانب سے لاہور میں موجود شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے۔ رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اس کارروآئی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون میں موجود مکان نمبر55 کے اور91ایف پر چھاپہ مارا گیا تھا جس میں نیب کی جانب سے 6 گاڑیوں پر اہلکار موجود تھے۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چھاپے میں نیب حکام نے سارا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ۔یاد رہے کہ نیب نے یہ کارروآئی لاہور میں موجود شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر میں مارے تھے جس کا اعتراف رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے خود کیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب نیب کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انہوں نے کوئی چھاپہ نہیں مارے۔ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا تھا کہ چھاپہ گزشتہ روز دوپہر ساڑھے12 بجے مارا گیا تھا جس میں دونوں دفاتر میں نیب کی 6 گاڑیاں داخل ہوئی تھیں اور انہوں نے سارا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا تھا ۔

اس سے پہلے دسمبر میں بھی ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا تھا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے اعتراف کیا تھا کہ ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا تھا۔

FOLLOW US