راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ترکی کے ساتھ بھائی کی طرح کھڑا ہوگا، پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ترک وزیر دفاع نے بھی خطے میں تناؤ روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
ترک وزیردفاع نے خطے میں تناؤ روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ترک وزیردفاع نے پاکستان کے ترکی کے ساتھ کھڑا ہونے کو سراہا۔ ترک وزیردفاع نے کہا کہ ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ ایک بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔