Saturday November 30, 2024

پاکستان کو چین سے دور کرنے کی سازش، آئی ایم ایف نے کھل کر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کر دیا

لاہور: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی بحرانوں سے نکلنے کا دلچسپ حل بتایا ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ تجارت کو کم کریں، چین کے ساتھ معاشی انحصار کم کرکے ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کا پاکستان کا چوتھا دورہ تھا ، پہلا دورہ مشرف کے دور میں ہوا۔ پھر زرداری اور نوازشریف کے دور میں پاکستان آئے۔یہاں سے پتا چلتا ہے کہ ریاستیں اپنی معاشی مضبوطی کیلئے کس طرح کام کرتی ہیں۔ترک صدر یہ دورہ پاکستان بڑے عجب وقت میں ہوا، جب خطے کے حالات کشیدہ ہیں۔پھریہ دورہ اس وقت ہو ا جب آئی ایم ایف کے حفیظ شیخ ، رضا باقر یہاں بیٹھا ہوا ہے ، کچھ چلے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے 5500 ارب کا جو ٹیکس ہدف دی تھا حفیظ شیخ نے اس میں اس کو 5.2 کروایا ہے۔

لیکن اس کے باوجود بڑی مہنگائی آئے گی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ مرجائیں گے، خان صاحب کہتے آٹاچینی اسکینڈل میں ہمارے لوگ ملوث نہیں۔ حالانکہ ان کے وزراء کہہ رہے ہیں کہ ملوث لوگ اندر موجود ہیں، وزراء ابھی کہتے ہیں کہ جہانگیرترین اور خسرو بختیار والی رپورٹ آجائے۔عمران خان نے اچھا کیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کی شرط رکھی۔ اگرچہ آئی ایم ایف کا وفد چلا گیا لیکن جو اوپر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی معاملات کو دیکھیں گے، آئی ایم ایف کی جانب سے بڑی دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ چین کے ساتھ تجارت کو کم کریں، چین کے ساتھ معاشی انحصار کم کرکے ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ جبکہ طیب اردوان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

FOLLOW US